۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو سر تا سر حق اور ہر طرح کے باطل و انحراف سے پاک و منزہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُوا بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ قَالُوا نُؤْمِنُ بِمَا أُنزِلَ عَلَيْنَا وَيَكْفُرُونَ بِمَا وَرَاءَهُ وَهُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَهُمْ ۗ قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُونَ أَنبِيَاءَ اللَّـهِ مِن قَبْلُ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿بقرہ، ٩١﴾

ترجمہ: اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ جو (قرآن) اللہ نے نازل کیا ہے اس پر ایمان لاؤ۔ تو وہ کہتے ہیں کہ ہم اس پر تو ایمان رکھتے ہیں جو ہم (بنی اسرائیل) پر نازل کیا گیا ہے مگر اس کے علاوہ جو کچھ (قرآن، انجیل وغیرہ) ہے اس کا انکار کرتے ہیں حالانکہ وہ حق ہے اور جو ان کے پاس موجود ہے (توراۃ) اس کی بھی تصدیق کرتا ہے (اے رسول) آپ ان سے کہیے کہ اگر تم (توراۃ پر) ایمان رکھتے تھے تو اس سے پہلے (اگلے زمانہ) میں اللہ کے نبیوں کو کیوں قتل کرتے رہے ہو؟

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ پیامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وسیع دعوت میں یہود بھی شامل تھے.
2️⃣ یہودی قرآن کریم پر ایمان نہیں لائیں گے اور اسلام کو قبول نہیں کریں گے.
3️⃣ یہودیوں کے نزدیک انبیاء پر ایمان لانے کا معیار یہ تھا کہ ان کی بعثت بنی اسرائیل میں سے ہو.
4️⃣ یہودی نسل پرست لوگ تھے.
5️⃣ قومی تعصب اور نسل پرستی یہودیوں کے قرآن کے بارے میں کفر اختیار کرنے کے عوامل میں سے تھے.
6️⃣ قرآن ایک ایسی کتاب ہے جو سر تا سر حق اور ہر طرح کے باطل و انحراف سے پاک و منزہ ہے.
7️⃣ تورات کی صداقت اور سچائی کی دلیل اور گواہ قرآن کریم ہے.
8️⃣ یہودیوں نے بنی اسرائیل کی نسل سے بہت سارے انبیاء کو قتل کیا.
9️⃣ یہودی اپنے اظہارات کے برخلاف حتی انبیائے بنی اسرائیل پر بھی ایمان نہ رکھتے تھے.
🔟 انسان کا عمل اور کردار اس کے اعتقاد اور افکار کی دلیل ہے.

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .